0
Saturday 30 Aug 2014 20:54
عوام جھوٹے وزیراعظم کو کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے

آئی ایس پی آر کے بیان نے قوم کو حقیقت بتا کر جھوٹے حکمرانوں کو بے نقاب کر ڈالا، علامہ ناصر عباس جعفری

آئی ایس پی آر کے بیان نے قوم کو حقیقت بتا کر جھوٹے حکمرانوں کو بے نقاب کر ڈالا، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ نواز شریف قاتل تو تھے ہی اب اول درجے کے جھوٹے بھی بن گئے ہیں، فوج اور قوم کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے کے جرم میں نواز شریف کو فوری گرفتار کیا جائے، عوام جھوٹے وزیراعظم کو کسی صورت برداشت نہیں کرتے، نون لیگ اقتدار کی ڈوبتی نیا کو بچانے کے لئے اب فوج پر بھی تہمت لگانے سے باز نہ آئی، آئی ایس پی آر کے بیان نے قوم کو حقیقت بتا کر جھوٹوں کے چہروں سے نقاب نوچ ڈالا، ان خیالات کا انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے وضاحتی بیان پر مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے ردعمل میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف قانونی اور آئینی طور پر پہلے ہی نااہل ثابت ہوچکے ہیں، لیکن اب اخلاقی طور پر بھی وہ مسند اقتدار پر بیٹھنے کے لائق نہیں رہے
انکا کہنا تھا کہ افسوس کا مقام ہے کہ ملک و قوم اپنی تاریخ کے حساس ترین دور سے گذر رہے ہیں اور نواز شریف اس حساس لمحے میں جھوٹ بول کر ملک و قوم اور پاک فوج کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ زرداری صاحب سے زیادہ نواز شریف سے وفاداری ثابت کرنے کے لئے کوشاں ہیں، نواز حکومت نے اپنے اتحادیوں کے پریشر سے باہر نکلنے کے لئے فوج کے بارے میں جھوٹا بیان داغا، نہ فقط نواز شریف بلکہ دیگر اراکین کابینہ بھی نواز شریف کے جھوٹ میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں جھوٹا بیان دینے والے تمام وزراء اور وزیراعظم کے خلاف آئینی و قانونی کارروائی عمل میں لائے جائے، پاکستان کے محب وطن عوام اب مزید ان قاتل اور جھوٹے حکمرانوں کو برسر اقتدار برداشت نہیں کرسکتے۔
خبر کا کوڈ : 407406
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش