0
Sunday 31 Aug 2014 01:02

ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان کو گرفتار کرنیکا فیصلہ

ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان کو گرفتار کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان کو گرفتار کرنیکا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا جائے۔ دوسری جانب ڈاکٹر طاہرالقادری کی بلٹ پروف گاڑی اور عمران خان کا کنٹینر وزیر اعظم ہاوس کی طرف بڑھ رہا ہے،عمران خان ایک بار اپنے کنٹینر سے باہر آئے ہیں تاہم ان کے کنٹینر کی چھت پر ایک درجن سے زائد آنسو گیس کی شلنگ کی گئی ہے۔ ہزاروں کارکنان دونوں رہنماوں کے ہمراہ ہیں تاہم پولیس کی جانب سے بے رحمانہ فائرنگ اور آنسو گیس کی شلنگ جاری ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ ان کی اطلاعات کے مطابق سات افراد شہید اور 75 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بدترین ریاستی دہشتگردی کی مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 407452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش