0
Sunday 31 Aug 2014 15:23
صحافیوں پر بہیمانہ تشدد کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے

اسلام آباد میں صحافیوں پر غیر انسانی تشدد سراسر آمرانہ عمل ہے، الطاف حسین

اسلام آباد میں صحافیوں پر غیر انسانی تشدد سراسر آمرانہ عمل ہے، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے نواز حکمت کی ایما پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں مصروف صحافیوں کو بہیمانہ تشددکا نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ صحافیوں کو غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنانا سراسر آمرانہ عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، حکومت، پرامن عوام بالخصوص پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں مصروف رپورٹرز، فوٹوگرافرز، کیمرہ مین اور ڈی ایس این جی کے عملے کے ارکان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور صحافیوں پر ہونے والے مظالم کو فی الفور بند کرائے۔ الطاف حسین نے نواز حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں مصروف صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے سرکاری اہلکاروں کو اسپیشل مجسٹریٹ کے ذریعہ تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت فی الفور سزائیں سنائی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 407541
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش