0
Tuesday 2 Sep 2014 09:40

جاوید ہاشمی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے، شیریں مزاری

جاوید ہاشمی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے، شیریں مزاری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے مخدوم جاوید ہاشمی کے خیالات کو بے بنیاد اور مایوس کن قرار دیا ہے۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مخدوم جاوید ہاشمی کی جانب سے دروغ گوئی کے الزام کے بعد راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم ان کیخلاف کارروائی کے لئے پارٹی پالیسیوں کی خلاف ورزی پر مخدوم جاوید ہاشمی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ اگر جاوید ہاشمی سمجھتے تھے کہ تحریک انصاف کے فوج سے روابط ہیں تو انھیں فوری طور پر اپنے عہدے سے الگ ہو جانا چاہیے تھا۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی میں تمام فیصلے مشاورت سے متفقہ طور پر کیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ جاوہد ہاشمی نے گزشتہ روز پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کا اسکرپٹ پہلے سے لکھا گیا تھا اور انھیں کسی نے کامیابی کی یقین دہانی بھی کرا دی تھی کہ ستمبر میں انتخابات ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 407835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش