0
Monday 18 Oct 2010 14:40

لکی مروت،بارود سے بھری گاڑی تباہ،حملہ آور ہلاک،6 مکانات منہدم

لکی مروت،بارود سے بھری گاڑی تباہ،حملہ آور ہلاک،6 مکانات منہدم
 لکی مروت:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق لکی مروت میں پولیس کی فائرنگ سے بارود سے بھری خودکش حملہ آور کی گاڑی تباہ ہو گئی۔دھماکے کے نتیجے میں مبینہ حملہ آور ہلاک اور پندرہ افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق اطلاع دی گئی تھی کہ آج ایک ڈبل کیبن گاڑی کے ذریعے لکی مروت کے حساس اداروں پر خودکش حملہ کیا جاسکتا ہے،جس پر صبح سے پولیس کو الرٹ کر دیا گیا تھا اور مختلف علاقوں میں ناکا بندی کر کے گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی تھی۔اس دوران جابو خیل کے علاقے میں پولیس نے ایک ڈبل کیبن گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا اور نہ رکنے پر پولیس نے گاڑی پر فائرنگ کر دی،جس کے نتیجے میں بارود سے بھری خودکش حملہ آور کی گاڑی دھماکے سے تباہ ہو گئی اور اس میں موجود حملہ آور ہلاک ہو گیا۔دھماکے کے نتیجے میں 6 مکانات بھی تباہ ہو گئے،جن کے ملبے کے نیچے دب کر 8 خواتین اور چار بچوں سمیت پندرہ افراد زخمی ہو گئے۔دھماکے کی جگہ پر چار فٹ گہرا اور بیس فٹ چوڑا گڑھا پڑ گیا۔واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جابوخیل آنے والے تمام راستے بند کر دیئے ہیں۔









خبر کا کوڈ : 40786
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش