0
Friday 5 Sep 2014 19:09

کراچی میں فائرنگ سے اے ایس ایف اور پولیس کے 3 اہلکاروں سمیت 6 جاں بحق

کراچی میں فائرنگ سے اے ایس ایف اور پولیس کے 3 اہلکاروں سمیت 6 جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اے ایس آئی اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون نمبر 4 ڈاکخانہ الحسن بیکری کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار دہشتگردوں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار پولیس ہیڈ کانسٹیبل 45 سالہ محمد یوسف خان جاں بحق ہوگیا، مقتول اہلکار سیکیورٹی زون ون کی وی آئی پی سیکیورٹی کمپنی کی جانب سے سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کا بطور گن مین تعینات تھا، مقتول ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب کا رہائشی اور آبائی تعلق سوات سے تھا۔ پاپوش نگرصرافہ بازار میں گشت ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار 54 سالہ مشتاق موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا، مقتول پاپوش تھانے میں ڈیڑھ سال سے تعینات اور قصبہ کالونی کا رہائشی تھا۔ گلستان جوہر بلاک 10 بھٹائی آباد پی آئی اے سوسائٹی کے داخلی دروازے پر موٹر سائیکل سوار ہشتگردوں نے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اے ایس آئی 30 سالہ عبدالغنی بلوچ کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ مقتول کا آبائی تعلق اندرون سندھ خیرپور سے تھا۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے بلاک (اے) ایم پی آر کالونی گراؤنڈ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 25 سالہ اصغر خان ہلاک ہوگیا، مقتول علی آباد گوٹھ ایم پی آر کالونی کا رہائشی تھا۔

لیاری بہار کالونی پھول پتی لین جمعہ بلوچ روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 27 سالہ ملا صمد بلوچ ہلاک ہوگیا، مقتول کی لاش اس کے کارندے لیکر فرار ہوگئے، عینی شاہدین نے بیان دیا کہ ہلاک ہونے والا صمد بلوچ لیاری گینگ وار کے اہم ملزم عذیر بلوچ گروپ کے کمانڈر ملا لطیف کا چھوٹا بھائی تھا، جسے بابا لاڈلا گروپ نے ملا لطیف کا بھائی ہونے کی وجہ سے قتل کر دیا۔ گولیمار پھول والی گلی نشتر کالونی میں فائرنگ کے پراسرار واقعے میں 42 سالہ عمران الدین ہلاک ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی ذہنی مریض تھا اور ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی ہی معلوم ہوتاہے تاہم پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ گلستان جوہر بلاک 10 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 22 سالہ عثمان زخمی ہوگیا۔ ملیر کالا بورڈ ریلوے پھاٹک کے قریب فائرنگ سے پر 27 سالہ اعجاز زخمی ہوگیا، جس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ عیدگاہ کے ایم سی ورکشاپ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے اصغر خان شدید زخمی ہوگیا۔
خبر کا کوڈ : 408359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش