0
Saturday 6 Sep 2014 22:19

غیر جمہوری قوتیں جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر عوام کو بے وقوف بنا رہی ہیں، حسن مرتضیٰ

غیر جمہوری قوتیں جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر عوام کو بے وقوف بنا رہی ہیں، حسن مرتضیٰ
اسلام ٹائمز۔ چینیوٹ میں اپنے ایک بیان میں سابق رکن صوبائی اسمبلی سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ملک انتہائی مشکلات کا شکار ہے،  ایک طرف پاک فوج دہشت گردوں سے نبرد آزما ہے تو دوسری طرف غیر جمہوری قوتیں جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر عوام کو بے وقوف بنا رہی ہیں۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک سرمایہ دار کی حکومت کی بجائے جمہوریت بچانے کیلئے قربانیاں دی تھیں، پارٹی قیادت شریف برادران کی جانب سے پنجاب میں جیالوں سے ہونے والی زیادتیاں بھی یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قائدین اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں، جمہوریت کو بچانا مستحسن اقدام ہے لیکن ن لیگ کے غیر جمہوری رویے اور شریف برادران کی فرعونیت کا منہ توڑ جواب دینا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری اعتزاز احسن کی اسمبلی میں تقریر قابل تعریف ہے ۔
خبر کا کوڈ : 408545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش