0
Monday 8 Sep 2014 21:28

حکومت نے متاثرین شمالی وزیرستان کو بے یارو مدد گار چھوڑ دیا، ہارون الرشید

حکومت نے متاثرین شمالی وزیرستان کو بے یارو مدد گار چھوڑ دیا، ہارون الرشید
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی قبائلی علاقہ جات کے امیر صاحبزادہ ہارون الرشید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے متاثرین شمالی وزیرستان کو بے یارو مدد گار چھوڑ دیا ہے، شمالی وزیرستان کے بچے، بوڑھے اور خواتین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن اقتدار کی خاطر دھرنوں میں مصروف ہیں اور متاثرین کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ المرکز اسلامی پشاور میں جماعت اسلامی حلقہ قبائل کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی حلقہ قبائل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر منصف خان مہمند، نائب امیر زرنور آفریدی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سمیع اللہ جان محسود، ایف آر سرکل کے امیر مولانا زاہد اللہ ترابی، الخدمت فاؤنڈیشن فاٹا کے صدر اول گل آفریدی اور شاہ فیصل آفریدی سمیت تمام قبائلی ایجنسیوں کے امراء بھی شریک ہوئے۔ صاحبزادہ ہارون الرشید نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے حکمرانوں نے دعوے کئے تھے کہ آپریشن کے دوران متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے گی لیکن اب صورتحال یہ ہے کہ متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ بچے، بوڑھے اور خواتین علاج معالجے اور دیگر سہولتوں کے فقدان کے باعث سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر ان کے دکھوں کا مداوا کرے۔ اجلاس میں مطالبہ ہوا کہ جن علاقوں میرانشاہ، میر علی، بویا اور دیگان کو فوج نے کلیئر کیا ہے ان علاقوں میں وہاں کے متاثرین کو باعزت طور پر اپنے گھروں کو واپس بھیج دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 408813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش