0
Saturday 13 Sep 2014 18:52

پنجاب پولیس نے کھانے کے پیسے مانگنے پر فائرنگ کرڈالی، 4 افراد زخمی

پنجاب پولیس نے کھانے کے پیسے مانگنے پر فائرنگ کرڈالی، 4 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔ جس میں پولیس اہلکاروں نے پیسے مانگنے پر باربی کیو شاپ میں اندھا دھند فائرنگ کرڈالی۔ مبینہ طور پر نشے میں دھت پولیس اہل کاروں نے باربی کیو کی دکان پر کھانے کے پیسے مانگنے پر فائرنگ کردی جس سے دکان کے مالک سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ستیانہ روڈ پر واقع باربی کیو شاپ کے مالک کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے اس کی دکان پر تکے کھائے اور جب اس نے ان سے پیسے مانگے تو نشے میں دھت اہل کاروں نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر دکان کے مالک سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد اہل کار فرار ہوگئے، زخمی افراد کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دو کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 409548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش