0
Sunday 14 Sep 2014 22:40

چھ بڑی طاقتو ں سے مقابلہ کرکے جنون کی کامیابی لایا ہوں، احتشام اکبر

چھ بڑی طاقتو ں سے مقابلہ کرکے جنون کی کامیابی لایا ہوں، احتشام اکبر
اسلام ٹائمز۔ حلقہ پی کے 68 پہاڑ پور سے پی ٹی آئی کے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی احتشام جاوید اکبر نے کہا ہے کہ حلقے کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ تحریک انصاف پہاڑ پور کو ضلع بنائے گی اور اگر پی ٹی آئی نے اپنے وعدے پورے کئے تو اس سے بھی بہتر کارکردگی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ڈی چوک پر پی ٹی آئی کے دھرنا کے شرکاء سے کنٹینر پر عمران خان اور دیگر قائدین کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی 6 بڑی طاقتوں سے مقابلہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی جیت لایا ہوں اور حلقہ کی عوام نے 6 طاقتوں کو شکست دے کر پی ٹی آئی کے جنون کو کامیابی دلائی ہے۔ میں پی ٹی آئی کی قیادت کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے پی ٹی آئی کاٹکٹ دیااور حلقہ پی کے 68 کی عوام کا بھی مشکور ہوں۔ جنہوں نے 6 بڑی طاقتوں کے متفقہ نمائندہ کو مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنون کوفتح سے ہمکنار کیا ہے۔ میں اسلام آباد کے دھرنا میں اپنے حلقہ کی عوام کی آواز بن کر آیا ہوں کہ انہوں نے مشکل وقت میں پی ٹی آئی کے جنون کو فتح یاب بنا کر ثابت کر دیا ہے کہ ان کے دل عمران خان کے ساتھ ہیں اور کرپٹ سیاست کا خاتمہ اور حلقہ میں نیک نام سیاست کا راج چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی قیادت نے حلقہ کی عوام سے الیکشن سے قبل جومیں نے وعدے کیے ہیں اگر پورے کر دیئے تو اس سے بڑھ کر کارکردگی دکھائیں گے۔ میں حلقہ کی آواز بن کر کنٹینر پر آیا ہوں۔ اگر جذبے سچے ہوں تو فرد واحد بھی 6 قوتوں کو شکست سے دوچار کر سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 409711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش