0
Thursday 18 Sep 2014 07:29
داعش کیخلاف کارروائی نہ کی گئی تو یہ خطرہ ثابت ہوگی

افغانستان میں امریکی مشن اگلے 3 ماہ میں مکمل ہوجائیگا، عراق میں زمینی جنگ نہیں ہوگی، اوباما

فضائی حملوں میں ناکامی پر عراق فوج بھیجی جاسکتی ہے، جنرل ڈیمپسی
افغانستان میں امریکی مشن اگلے 3 ماہ میں مکمل ہوجائیگا، عراق میں زمینی جنگ نہیں ہوگی، اوباما
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکی مشن ذمہ دارانہ انداز میں ختم ہو کر اگلے تین ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔ فلوریڈا میں میک ڈیل ایئر بیس پر نئے آنے والے امریکی فوجیوں سے خطاب میں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ امریکی فورسز کی وجہ سے اسامہ بن لادن کا خاتمہ ہوا اور پاکستان اور افغانستان سے القاعدہ کی اہم قیادت منطقی انجام تک پہنچی، افغانستان میں امریکی جنگ ذمہ دارانہ انداز میں ختم ہوگی اور اگلے 3ماہ میں افغانستان میں امریکی جنگی مشن اختتام پذیر ہوجائے گا، شام و عراق میں برسر پیکار داعش کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ داعش جیسی تنظیم کے خلاف اگر کارروائی نہ کی گئی تو یہ امریکہ کے لیے بڑھتا ہوا خطرہ ثابت ہوگی، تاہم انہوں نے ایک بار پھر عراق میں کسی زمینی کارروائی کے امکان کو مسترد کیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے عراق فوج بھیجیں گے نہ وہاں اب کوئی زمینی جنگ ہوگی۔ میکڈل ائر فورس بیس پر خطاب کرتے ہوئے کہا جو اہلکار عراق بھیجے ہیں وہ لڑائی میں ہرگز حصہ نہیں لیں گے۔ امریکی فورسز نے پاکستان اور افغانستان سے القاعدہ کی اہم قیادت کو منطقی انجام تک پہنچایا۔ اسامہ بن لادن کا خاتمہ ہوگیا۔ اگلے 3ماہ میں افغانستان میں امریکی جنگی مشن اختتام پذیر ہو جائے گا۔ افغانستان میں امریکی جنگ ذمہ دارانہ انداز میں ختم ہوگی۔ داعش کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو یہ خطرہ ثابت ہوگی۔ جنگجو تنظیم کیخلاف جنگ اکیلے نہیں لڑی جاسکتی۔ عالمی فوجی اتحاد کارروائی کریگا۔ 

ادھر امریکی فوج کے سربراہ جنرل ڈیمپسی کا کہنا ہے کہ اگر شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف فضائی حملوں کی پالیسی ناکام ہوتی ہے تو عراق میں فوج بھیجی جاسکتی ہے۔ امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف چیئرمین جنرل ڈیمپسی نے سینٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ کے دوران کہا کہ وہ اس بات کی سفارش کریں گے کہ عراق میں زمینی فوج بھیجی جائے۔ انہوں نے کہا اگر دولت اسلامیہ کے خلاف بننے والا عالمی اتحاد ناکام ہوا اور امریکہ کو خطرہ لاحق ہوا تو یقیناً وہ صدر کو فوج بھیجنے کی تجویز دیں گے۔ انہوں نے کہا امریکی حملوں کے باعث دولت اسلامیہ منتشر ہے اور اس کے جنگجو شہری آبادیوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں، اور انہیں نشانہ بنانا مشکل ہے۔
خبر کا کوڈ : 410274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش