0
Thursday 18 Sep 2014 16:25

سندھ کے ایک انچ پر بھی سودے بازی نہیں ہوگی، شرجیل میمن

سندھ کے ایک انچ پر بھی سودے بازی نہیں ہوگی، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے بلاول بھٹو سے متعلق بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقریر میں جو زبان استعمال ہوئی سن کر افسوس ہوا، بلاول بھٹو پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ ہیں، امید ہے ایم کیو ایم ذمہ داری کا مظاہرہ کریگی، سندھ کے ایک انچ پر بھی سودے بازی نہیں ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ملک کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ ہیں، وہ پاکستان میں بیٹھ کر سیاست کر رہے ہیں، پاکستانی شہریت پر بلاول بھٹو کو فخر ہے، سیاسی جماعتیں دوسرے کو احترام کی نظر سے دیکھیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ غیرت مند عوام سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے، پاکستان بنانے میں سندھ کا کردار کافی اہم رہا، سندھ میں عوام کی مرضی چلتی ہے، تمام علاقوں میں یکساں کام ہو رہے ہیں، مختلف زبان بولنے والے سندھ میں رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامی یونٹس سے ملکوں کے نقشے تبدیل ہو جاتے ہیں، پاکستان کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دینا چاہتے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ باتیں شروع کرنا چاہیں تو بہت دور تک جا سکتی ہیں، بلاول اور ان کے خاندان نے پاکستان کیلئے قربانی دیں، کسی سے کوئی اتحاد خطرے میں نہیں، امید ہے ایم کیو ایم ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گی، سندھ کے ایک انچ پر سودے بازی نہیں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 410327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش