0
Thursday 18 Sep 2014 16:08
بلاول کا الطاف حسین کی تقریر کے دوران ٹوئٹ ’مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں‘

الطاف حسین کا بلاول کے ٹوئیٹ پر کیوٹ جواب ’سندھ نہ ڈیسوں پورا ڈیسوں‘

الطاف حسین کا بلاول کے ٹوئیٹ پر کیوٹ جواب ’سندھ نہ ڈیسوں پورا ڈیسوں‘
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے گزشتہ روز اپنی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر لال قلعہ گراؤنڈ کراچی میں منعقدہ تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر تنقید کے تیر چلائے اور نصیحتوں کے ساتھ تنبیہہ بھی کر ڈالی۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے نئے صوبوں سے متعلق بیانات پر پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کے سربراہ چھوٹے میاں سے کہتا ہوں کہ بیٹے ابھی بڑی بڑی باتیں مت کیا کرو، ابھی چھوٹے ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ والد نے طریقہ نکالا ہے کہ بات بچے سے کہلوا دیتے ہیں۔ ابھی تقریر جاری تھی کہ بلاول بھٹو زرداری کا ٹویٹ سامنے آگیا ’مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں‘‘ جسے الطاف حسین نے پہلے پڑھ کر سنایا اور پھر کھری کھری سنا دیں اور ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں، سندھ نہ ڈیسوں پورا ڈیسوں‘‘۔ نصیحت کے باوجود بلاول بھٹو زرداری کو اپنا ہی ٹویٹ بھاری پڑ گیا۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ والد (آصف زرداری) میں جو کہنے کی ہمت نہیں ہوتی صاحبزادے (بلاول) سے کہلواتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 410326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش