0
Friday 19 Sep 2014 22:57

ملک میں انتظامی یونٹس، اقوام کی تاریخی زمینوں کو تقسیم کرنیکی مذمت کرتے ہیں، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

ملک میں انتظامی یونٹس، اقوام کی تاریخی زمینوں کو تقسیم کرنیکی مذمت کرتے ہیں، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ ملک میں انتظامی یونٹس، اقوام کی تاریخی زمینوں کو مختلف حوالوں سے تقسیم کرنے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ایسے اقدمات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ ایسا خواب لوگوں کی نعشوں سے گزرنے کے بعد بھی پورا نہیں ہو گا کیونکہ یہاں ہزاروں سالوں سے محیط اقوام کی تاریخ، تمدن، زبان و ثقافت کی سرزمین ہے۔ انہیں انتظامی یونٹس کے حوالے سے تقسیم کرنے کا عمل قبول کریں گے نہ کسی کو اختیار ہے کہ وہ ایسے غیر منطقی مطالبات کرے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ سرزمین ہزاروں سال پر محیط زبان و ثقافت و تہذیب و تمدن کی حامل ہے۔ بلوچستان کیلئے ہمارے آباؤ اجداد نے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے سرزمین کے خلاف ہر سازش کا جواں مردی اور ثابت قدم ہو کر مقابلہ کیا۔ بحیثیت ایک قومی جماعت کے ایسی کسی بھی گھناؤنی سازش کو برداشت نہیں کیا جا سکتا اور نہ کسی کو یہ اختیار ہے کہ وہ قوموں کی تاریخی سرزمینوں کو انتظامی یونٹس کے آڑ میں تقسیم کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس ملک میں صوبوں کی ازسر نو تشکیل کی جاتی ہے تو یہ عمل تاریخ، تہذیب زبان و ثقافت کی بنیاد پر کی جائے تو کسی بھی قوم کو اعتراض نہ ہو گا۔ راجن پور، ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر علاقے بلوچوں کے اٹوٹ انگ ہیں انہیں بلوچستان میں شامل کیا جائے اور پشتونوں کے حوالے سے پارٹی کا موقف واضح ہے کہ اگر وہ خیبرپختونخواء سمیت متحدہ صوبہ تشکیل دینا چاہتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں اور جدوجہد سے گریز نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا ایک جانب تو اقوام میں پہلے ہی سے احساس محرومی، قومی نابرابری، ماضی میں ہونے والے ناانصافیوں کے حوالے سے پہلے سے بےچینی پائی جاتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ قوموں کی محرومیوں کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جائیں نہ کہ ان کے زخموں پر نمک پاشی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ایسے اقدامات سے اقوام کے احساس محرومی اور قومی نا برابری میں اضافہ ہو گا۔ پارٹی کا یہ واضح موقف ہے کہ بلوچستان کی سرزمین ہمارے آباؤاجداد کی امانت ہے۔ ہماری جدوجہد جو مسلسل اور طویل عرصے سے جاری ہے کہ بلوچستان کے تاریخی علاقوں کو متحد کیا جائے نہ کہ انتظامی بنیادوں پر مزید یونٹس بنائے جائیں۔ بلوچستان سمیت کسی بھی صوبے میں ایسے مطالبات کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 410555
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش