0
Wednesday 13 Aug 2014 14:18

عمران خان کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں، اسحاق ڈار

عمران خان کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں، اسحاق ڈار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عمران خان کے الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا، کہتے ہیں عمران خان کے ساتھی انہیں گمراہ کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے وائٹ پیپر کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو تو یہ بھی نہیں پتہ کہ پاکستان شماریات بیورو کس کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ پر تنقید کرنا آسان ہے، حقائق کو مدنظر رکھنا چاہیئے، یہ کہنا درست نہیں ہے کہ ہمارا بجٹ صرف امیروں کے لئے تھا، ہم نے صرف ایلیٹ کلاس نہیں ہر کلاس کے لئے کام کیا، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے صنعت، تجارت اور زراعت کے فروغ کے لئے اقدام کئے۔ ایک سال کے دوران حکومت نے معاشی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کی، انہوں نے بتایا کہ زرعی شعبے میں زیادہ سے زیادہ سبسڈی دی جا رہی ہے، جہاں جہاں ریلیف دیا جاسکتا ہے ہم دے رہے ہیں۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہمارا بجٹ معیشت کے تمام شعبوں کو کور کرتا ہے، ہم نے تیرہ ماہ میں دو بجٹ پیش کیے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے نوجوانوں کے لئے کئی ایک سکیموں کا اعلان کیا،  جس شعبے میں ممکن تھا ہم نے لوگوں کو ریلیف دیا، اگر اداروں کو اختیار دیئے گئے ہیں تو ہماری حکومت میں دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 404568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش