0
Friday 19 Sep 2014 23:50

ہمارا گروہ خون کا پیاسا نہیں بلکہ خون پیتا بھی ہے، داعشی دہشتگرد

ہمارا گروہ خون کا پیاسا نہیں بلکہ خون پیتا بھی ہے، داعشی دہشتگرد
اسلام ٹائمز۔ عراق اور شام میں سرگرم دہشتگرد گروپ نے اپنی سفاکانہ کارروائیوں، بڑے پیمانے پر اجتماعی قتلوں اور مخالفین کے سرقلم کرنے سے دنیا کو حیران تو پہلے ہی کررکھا ہے۔ اب اس کے ایک جنگجو نے ایک اور تحیّر آمیز بیان جاری کیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ ان کا گروپ خون کا پیاسا ہی نہیں بلکہ وہ خون پیتا بھی ہے۔ داعش کے اس دہشتگرد کا نام ربیع شہادہ ہے اور وہ ''قصاب'' کے نام سے مشہور ہے۔ اس نے حال ہی میں انٹرنیٹ پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ اس میں اس نے قسم کھا کر کہا ہے کہ ''ہم وہ لوگ ہیں جو موت کو پسند کرتے ہیں بالکل اسی طرح جس طرح آپ لوگ زندگی کو پسند کرتے ہو۔ میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ہم لوگ خون پینا پسند کرتے ہیں۔ ہم آپ کو ذبح کرنے آرہے ہیں''۔ اب یہ معلوم نہیں کہ اس چھبیس سالہ دہشتگرد کا مخاطب اہلِ مغرب ہیں یا کوئی اور۔ اس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اسرائیل کے شمالی شہر النَّاصِرَة سے تعلق رکھتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق داعش کے اس دہشتگرد نے النَّاصِرَة الیت میں ایک کالج سے میکنیکل انجنئیرنگ کی تعلیم حاصل کی تھی۔ اس نے یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا اور صرف تین ماہ کے بعد ہی اعلٰی تعلیم ادھوری چھوڑ کر اچانک غائب ہوگیا تھا۔ بعد میں یہ پتا چلا کہ وہ پہلے اسرائیل سے ترکی گیا تھا اور پھر وہاں سے سرحد عبور کر کے شام پہنچ گیا تھا، جہاں اس نے پہلے باغیوں پر مشتمل جیش الحُر میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن بعد میں وہ انتہا پسند جنگجو گروپ داعش میں شامل ہوگیا تھا۔ داعش میں اس نے اپنی کُنیت ابو مصعب الصفوری رکھ لی تھی۔ الصفوری النَّاصِرَة کے نزدیک واقع ایک گاؤں ہے جہاں سے وہ تعلق رکھتا ہے۔ اس کی داعش میں شمولیت کا پتا چلنے کے بعد سے اس کا خاندان صدمے سے دوچار ہے اور وہ اس کے بارے میں کوئی گفتگو کرنے سے کترا رہا ہے۔ اس کی بیوی اور ایک بیٹا بھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 410567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش