0
Sunday 21 Sep 2014 11:15

عمران خان کو کراچی آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، الطاف حسین

عمران خان کو کراچی آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کہتے ہیں کہ اگر پاکستان بچانا ہے تو نئے صوبے بنانا ہوں گے، عمران خان کو کراچی آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ لندن میں اپنی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ کے قائد نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹ اگر بنانے ہیں تو تمام صوبوں میں بننے چاہیئے، ملک بچانے اور خوشحال بنانے کیلئے نئے صوبے بنانا ضروری ہے۔ الطاف حسین نے کراچی میں تحریک انصاف کے جلسے پر پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کو کراچی آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ انہوں نے تحریک انصاف کے قائدین پر کبھی الزامات نہیں لگائے اور پی ٹی آئی کو الیکشن میں کامیابی پر مبادکباد بھی دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 410812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش