0
Wednesday 24 Sep 2014 12:13
وزیرِاعظم کا مہنگے ترین ہوٹل والڈروف میں قیام

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیلئے نواز شریف امریکا روانہ ہوگئے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیلئے نواز شریف امریکا روانہ ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 69ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے آج نیویارک روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم نواز شریف لندن میں ایک روز قیام کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیلئے نیویارک روانہ ہوگئے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانگی کے موقع پر لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دوبارہ مشکل میں ڈالنے والوں کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں اپنی رہائش گاہ سے ائیرپورٹ روانگی کے موقع پر کہا کہ لندن پلان بےنقاب ہوگیا۔ پلان کا جو حال ہوا ہے قوم اور ملک نے اسے دیکھ لیا ہے۔ عمران خان اور طاہر القادری کی لندن ملاقات کا حال سب کے سامنے ہے۔ پاکستان کو دوبارہ مشکل میں ڈالنے والوں کی کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ وہ چھبیس ستمبر جمعے کے روز جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران نواز شریف امریکی نائب صدر جوبائیڈن سمیت دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ اقوام متحدہ امن کانفرنس کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔ اس سے پہلے نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لندن کے لوٹن ائیرپورٹ پہنچے جہاں قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنر عمران مرزا نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نے سنٹرل لندن کے ایک ہسپتال میں اپنا طبی معائنہ بھی کرایا۔

دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 69ویں اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ میں ہیں۔ نوازشریف نیویارک کے مہنگے ترین ہوٹل والڈروف میں قیام فرمائیں گے، جس کا یومیہ کرایہ آٹھ ہزار ڈالر سے زائد ہے جو کہ تقریباً آٹھ لاکھ پاکستانی روپے روزانہ ہے جو پاکستانی خزانے سے ادا کیا جائے گا، اسی ہوٹل میں امریکی صدر بارک اوبامہ بھی قیام پذیر ہونگے جن سے ملاقات کیلئے اس ہوٹل کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ نواز شریف اس ملک کے وزیراعظم ہیں جہاں پچاس فیصد سے زائد افراد خطِ غربت سے نیچے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں، عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں، لوگ خون بیچ کر بجلی کا بل ادا کر رہے ہیں، لیکن میاں صاحب بادشاہوں کی طرح نا صرف یہ کہ ملک میں زندگی گزارتے ہیں بلکہ بیرونِ ملک بھی ان کا طرز زندگی کسی شہنشاہ سے کم نہیں اسی لئے انہوں نے پاکستانی ہوٹل روز ویلیٹ کو چھوڑ کر جہاں اب تک مشرف سمیت تمام سربراہانِ مملکت قیام کرتے رہیں ہیں کی بجائے نیویارک کے مہنگے ترین ہوٹل کو ترجیح دی۔
خبر کا کوڈ : 411337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش