0
Wednesday 24 Sep 2014 11:39

جو رانا مشہود کہہ رہے ہیں وہ کریں، شہباز شریف کا عاصم ملک سے مطالبہ

جو رانا مشہود کہہ رہے ہیں وہ کریں، شہباز شریف کا عاصم ملک سے مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ فیوچر کنسرن کے مالک عاصم ملک کہتے ہیں کہ سترہ سال میں ان کے خلاف ایک کیس بھی نہیں بنا، وزیراعلٰی پنجاب اور رانا مشہود کے مطالبات نہیں مانے تو ایک دن میں پینتیس کیس دائر کردیئےگئے اور کاروبارمیں نقصان پہنچانےکی دھمکیاں دی گئیں۔
فیوچر کنسرن کے مالک عاصم ملک نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’کھراسچ ‘‘ میں انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ رانا مشہود نے میری اہلیہ کی مقبولیت سے خائف ہوکر نون لیگ میں شمولیت اختیار کرنے کا کہا اور پنجاب اسمبلی میں مدرسوں میں جدید تعلیم دینے کی قرارداد سے پیچھے ہٹنے کا مطالبہ کیا، انکار کی صورت میں مجھے کاروباری نقصان پہنچانے کی دھمکی دی گئی۔ عاصم ملک کا اپنی گفتگو میں انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رانا مشہود نے بتایا کہ آپ کے انکار پر شہباز شریف ناراض ہیں، شہباز شریف کو منانے کے لیے بیس لاکھ طلب کئے اور برطانیہ جا کرعمران خان کے خلاف ثبوت لانے کا مطالبہ کیا۔

عاصم ملک نے کہا کہ میں نے رانا مشہود کے بار بار مطالبات سے تنگ آ کر کہا کہ میری ملاقات وزیراعلٰی سے کروا دیں وہ خود کہہ دیں تو مطالبات پورے کر دونگا، ملاقات میں شہبازشریف نے کہا جو رانا مشہود کہہ رہے ہیں وہ کریں۔ عاصم ملک نے پروگرام کھرا سچ میں بتایا کہ مطالبات نہ ماننے پر رانا مشہود نے میرے خلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی، اس موقع پرعاصم ملک یہ بھی کہا کہ رانا مشہود حلف اٹھا کرکہہ دیں کہ ویڈیو جعلی ہے تو پیچھے ہٹ جاونگا۔
خبر کا کوڈ : 411332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش