0
Saturday 27 Sep 2014 10:23

حکومت کی ناک کے نیچے کرپشن ہو رہی ہے، آصف منظور

حکومت کی ناک کے نیچے کرپشن ہو رہی ہے، آصف منظور
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے میاں آصف منظور نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی ناک کے نیچے کرپشن ہو رہی ہے، نوازشریف کے خلاف نعروں کی وجہ کارکنوں کی ناراضگی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سیاسی پختگی کا مظاہرہ نہیں کیا، میاں صاحب آپ کو سیاسی ٹیم پر انحصار کرنا ہو گا۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ گلو بٹ جیسے لوگ ہمارے ورکروں کا سودا کر رہے ہیں، ہم چند بیورو کریٹس کے سہارے حکومت چلا رہے ہیں جبکہ کوئی بیوروکریٹ اے سی والے کمرے سے نہیں نکلتا۔
خبر کا کوڈ : 411875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے