0
Sunday 28 Sep 2014 20:10

جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 4 دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 4 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ تحصیل وانا کے علاقے کریکوٹ میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک گھر کو نشانہ بنایا اور دو میزائل داغے جس سے گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے جن کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ امریکی جاسوس طیارے کے حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
دیگر ذرائع کے مطابق پاکستان کے دور دراز قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں امریکی ڈرون حملے میں چار مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے پاکستانی انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ حملہ تحصیل وانا میں ایک کمپاؤنڈ پر کیا گیا جس میں عرب جنگجو اور ان کے دو مقامی ساتھی ہلاک ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں رواں سال میں یہ پہلا ڈرون حملہ ہے۔ گذشتہ سال اپریل میں آخری بار جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملہ ہوا تھا جس میں پانچ افراد مارے گئے تھے۔ یہ حملہ تحصیل ساروغہ میں کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 412116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش