0
Friday 3 Oct 2014 10:43

خیبر ایجسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 15 دہشت گرد ہلاک

خیبر ایجسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 15 دہشت گرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ جیٹ طیاروں کی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 15 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 5 ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی بمباری میں شدت پسندوں کے 5 ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل باڑا کے علاقوں نالہ کھجوری، یوسف تالاب اور دیگر میں جیٹ طیاروں سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بمباری کالعدم لشکر اسلام اور تحریک طالبان کے ٹھکانوں پر کی۔ واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے جون میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا جس میں اب تک 1200 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور ان کے درجنوں ٹھکانے تباہ ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 412986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش