0
Sunday 5 Oct 2014 20:22

ملک کو درپیش چیلنجز کے حل کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا، آصف زرداری

حکومت جانے والی ہے، سیاسی بحران کا حل نکل آئیگا، پرویز الٰہی
ملک کو درپیش چیلنجز کے حل کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف زرداری سے لاہور میں چوہدری برادارن نے ملاقات کی ہے۔ سابق صدر کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز کے حل کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ بلاول ہاؤس لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں چوہدری شجاعت علی اور پرویز الہٰی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سابق صدر کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد تمام سیاسی قوتوں کی ترجیح ہونا چاہیئے۔ آئین، پارلیمنٹ اور جمہوری سوچ کے ذریعے تمام مسائل کا حل ممکن ہے۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ وہ ہر معاملہ اور مطالبہ آئین کے اندر رہ کر اٹھا رہے ہیں اور حقیقی جمہوریت عوام کے مسائل حل کرنے کا درس دیتی ہے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی نے کہا کہ حکومت جانے والی ہے، سیاسی بحران کا حل نکل آئے گا۔

دیگر ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مسائل کا حل آئین اور پارلیمنٹ کے اندر موجود ہے، ہمیں ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ مسلم لیگ قاف کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور سینئر رہنما چوہدری پرویز الٰہی نےلاہور میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے تمام سیاسی قائدین قابلِ احترام ہیں، پاکستان کا مفاد ملک کی تمام سیاسی قوتوں کی ترجیح ہونا چاہیئے۔ چوہدری برادران کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات بلاول ہاؤس لاہور میں ہوئی، شیری رحمان سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل آئین اور پارلیمنٹ کے اندر موجود ہے، ہمیں ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ چوہدری شجاعت حسین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم نے ہر مطالبے اور ہر معاملے پر آئین کے اندر رہ بات کی ہے، چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ جمہوریت عوام کی مشکلات اور مسائل حل کرنے کا نام ہے، لیکن حکمران اگر غیر جمہوری سوچ کا مظاہرہ کریں گے تو عوام کو احتجاج سے نہیں روکا جا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 413255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش