0
Monday 6 Oct 2014 00:03

پاکستان عوامی تحریک نے بلاول کو 1 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس واپس لے لیا

پاکستان عوامی تحریک نے بلاول کو 1 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس واپس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر طاہرالقادری کے حوالے سے ریمارکس دینے پر پہلے ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس دیا، پھر طاہر القادری کی ہدایت پر یہ نوٹس واپس لے لیا۔ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو ان کےبچوں کی طرح ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کے وکیل اشتیاق ایڈووکیٹ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس دیا، جس میں کہا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر طاہرالقادری کو کارٹون قرار دیا۔ طاہرالقادری ایک ممتاز دینی شخصیت ہیں، اس فقرے سے ان کے اور ان کے خاندان کے جذبات مجروح ہوئے، لہٰذا بلاول بھٹو زرداری معافی مانگیں یا ہرجانہ ادا کریں، یہ ٹکرز چلنے کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے اپنے وکیل کو ہرجانے کا نوٹس واپس لینے کی ہدایت کر دی اور کہاکہ بلاول بھٹو زرداری ان کے بچوں کی طرح ہیں۔
خبر کا کوڈ : 413284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش