0
Monday 6 Oct 2014 14:44

آرمی چیف نے آپریشن میں مصروف جوانوں کے ساتھ عید منائی

آرمی چیف نے آپریشن میں مصروف جوانوں کے ساتھ عید منائی
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عیدالاضحٰی شمالی وزیرستان میں آپریشن میں مصروف پاک فوج کے جوانوں اور آئی ڈی پیز کے ساتھ منائی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضربِ عضب میں حصہ لینے والے جوانوں کے ساتھ نمازِ عید ادا کی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی ویزرستان میں آپریشن ضربِ عضب میں مصروف جوانوں کی ہمت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے حوصلے اور عزم کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین سے عید ملی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے متاثرین کو ہر قسم کی امداد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

دیگر ذرائع کے مطابق عیدالاضحٰی کے روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مصروف دن گزارا۔ نماز عید جنوبی وزیرستان میں ادا کی۔ شمالی وزیرستان میں جوانوں سے ملے، عید کی خوشیاں بانٹنے بکاخیل بھی پہنچ گئے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں نماز عیدالاضحٰی ادا کی اور جوانوں سے ملاقات بھی کی، جس کے بعد شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب میں شریک جوانوں کا حوصلہ بڑھانے میران شاہ پہنچ گئے۔ اس کے بعد جنرل راحیل شریف آئی ڈی پیز کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹنے کے لئے بکاخیل کیمپ بھی پہنچے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے متاثرین کی مدد جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 413382
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش