0
Monday 6 Oct 2014 10:08

ملک بھر میں عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

ملک بھر میں عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں آج عیدالاضحی مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منائی جارہی ہے اور لاکھوں فرزندان اسلام حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں۔ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہات میں نماز عید کے اجتماعات مساجد، میدانوں اور کھلی جگہوں پرمنعقد کئے گئے۔ اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا۔ راولپنڈی میں نماز عید کا مرکزی اجتماع لیاقت باغ، لاہور میں بادشاہی مسجد جبکہ کراچی میں گلشن جناح، نشتر پارک اور نیشنل اسٹیڈیم میں عید کے بڑے اجتماعات کا انعقاد ہوا۔ جن میں پاکستان کی حفاظت اور سلامتی کی دعائیں مانگیں گئی۔ نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے تمام مسلمان قربانی کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔

پشاور اور خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع اور قبائلی علاقوں میں اتوار کو عیدالاضحی منائی گئی، جبکہ بعض علاقوں میں عید آج منائی جا رہی ہے۔ پشاور میں عید گاہ چارسدہ روڈ سمیت مختلف مقامات پر پر نماز عیدالضحی کے اجتماعات ہوئے۔ کوئٹہ میں طوغی روڈ پر واقع عیدگاہ اورہاکی گراؤنڈ میں نمازعید ادا کی گئی۔ سبی میں بخاری گراؤنڈ سمیت ضلع بھر میں 200 سے زائد مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔ 

مختلف شہروں میں پے در پے ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے بعد کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ملک بھر میں سیکیورٹی کو مزید ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 413302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش