0
Tuesday 7 Oct 2014 10:49

امریکہ، مقامی عدالت نے محکمہ پولیس کو ختم کرنے کا حکم دے دیا

امریکہ، مقامی عدالت نے محکمہ پولیس کو ختم کرنے کا حکم دے دیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر والڈو میں کرپشن کی شکایات پر پولیس کے محکمہ کو ختم کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق والڈو شہر کے لوگ مقامی پولیس کے ہاتھوں اتنے تنگ تھے کہ عدالت میں پولیس کے خلاف شکایتوں کا تانتا بندھ گیا۔ شہریوں کا کہنا تھا والڈو پولیس کے اہلکار نہ صرف اوور سپیڈ کے نام پر بھاری جرمانے کرتے ہیں، بلکہ احتجاج کرنے والے شہریوں کو پولیس اہلکار سنگین تنائج کی دھمکیاں بھی دیتے ہیں۔ شہریوں کے شدید احتجاج پرعدالت نے تحقیقات کا حکم دیا، جو چار ماہ جاری رہیں، الزامات ثابت ہونے پر عدالت نے پولیس کے محکمے کو ختم کرنے کا حکم دیا ہے، مقامی سٹی کونسل نے بھی عدالتی فیصلے کی توثیق کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 413404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش