0
Monday 6 Oct 2014 20:22

لاہور میں عید الاضحیٰ کی نماز سخت سکیورٹی میں ادا کی گئی

لاہور میں عید الاضحیٰ کی نماز سخت سکیورٹی میں ادا کی گئی
اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح لاہور میں بھی عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ درجنوں مقامات پر عید الاضحی کی نماز کے لئے خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔ لاہور کی معروف دینی درس گاہ جامعہ المنتظر ماڈل ٹاؤن  میں علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے نماز عید پڑھائی۔ ملت جعفریہ کا ایک بڑا اجتماع ناصر باغ میں ہوا جہاں حافظ سید کاظم رضا نقوی کی اقتداء میں نماز عید پڑھی گئی۔ ادارہ منہاج الحسین جوہر ٹاؤن میں مولانا نیئر عباس علوی نے، ادارہ منہاج الصالحین میں علامہ ریاض حسین جعفری نے، وحدت کالونی کی مسجد الحسن میں علامہ مبشر عباس نقوی نے نماز عید پڑھائی۔ جامعہ عروۃ الوثقیٰ چندرائے روڈ علامہ سید جواد نقوی، جامعہ امامیہ کربلا گامے شاہ مولانا علی نقوی، جامعہ مسجد صاحب الزمان اسلام پورہ میں مولانا نوید اصغر شمسی، امام بارگاہ گلستان زہرہ ایبٹ روڈ پر مولانا ابو رضا زینبی نے نماز عید پڑھائی۔

امام بارگاہ علامہ عارف حسین الحسینی بخاری سٹریٹ مسلم ٹاؤن میں مولانا مختار حسین ثقفی، مسجد شاہ خراسان نیلم بلاک  میں مولانا سید بشیر رضوی، حیدری مسجد کھاڑک میں مولانا مرتضیٰ گھلو، چوہنگ لاہور میں مولانا الیاس رضا، امام بارگاہ باب الحوائج گورومانگٹ میں مولانا سید حسین علی نقوی، مسجد صاحب الزمان ٹھوکر نیاز بیگ میں مولانا سید فرغ عباس نقوی، جعفریہ کالونی بند روڈ پر مولانا غلام علی ارشد نے، جامع مسجد چندرائے میں مولانا حسنین عارف، ڈی بلاک پارک سبزہ زار میں مولانا زین العابدین ساجدی، دہلی دروازہ میں مولانا محمد علی راشدی، مرکزی شیعہ جامع مبارک مسجد کوٹ عبدالمالک میں علامہ محمد رضا عابدی نے نماز عید کی امامت کی۔

قذافی سٹیڈیم میں جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید، منصورہ ملتان روڈ پر پروفیسر فرید پراچہ، بادشاہی مسجد میں مولانا عبدالخبیر آزاد، داتا دربار مسجد میں مولانا محمد رمضان سیالوی، جامعہ نعیمہ میں مولانا راغب حسین نعیمی، اتفاق مسجد ماڈل ٹاؤن میں علامہ سید ریاض حسین شاہ، ریس کورس پارک میں جمعیت اہل حدیث کے امیر عبدالغفار روپڑی، باغ جناح میں مولانا ابتسام الٰہی ظہیر، جامعہ اشرفیہ میں مولانا سید عبیداللہ، جامع مسجد عائشہ مسلم ٹاؤن میں مولانا اسماعیل شجاع آبادی نے نماز عید پڑھائی۔ لاہور بھر میں متعدد مقامات پر عید کے اجتماعات ہوئے جہاں پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس کے مسلح اہلکار اور سول کپڑوں میں بھی سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا جبکہ ایس پیز حضرات اپنے اپنے علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیتے رہے۔
خبر کا کوڈ : 413409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش