0
Monday 6 Oct 2014 00:13
شرکاء کو عید کے تینوں روز کھانے میں گوشت ملے گا

علامہ طاہرالقادری اور عمران خان شاہراہ دستور پر عید منائیں گے

علامہ طاہرالقادری اور عمران خان شاہراہ دستور پر عید منائیں گے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان شاہراہ دستور پر عید کی نماز ادا کریں گے، عید کی نماز صبح نو بجے ادا کی جائے گی۔ شاہراہ دستور ڈی چوک پر انقلاب کے متوالے اور نئے پاکستان کے خواہان عید الضحٰی کی نماز ایک ساتھ شاہراہ دستور پر ادا کریں گے، جس کی امامت پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کریں گے، تحریک کے انصاف کے سربراہ عمران خان ڈاکٹر طاہرالقادری کی امامت میں عید کی نماز ادا کریں گے، عید کی نماز سے قبل ڈاکٹر طاہرالقادری خطاب بھی کریں گے۔ اسلام آباد میں انقلابی دھرنے سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ منہاج القران اور عوامی تحریک کے تحت قربانی کے گوشت کا ایک حصہ، سیلاب زدگان کو، ایک حصہ آئی ڈی پیز کو اور تیسرا حصہ دھرنے والوں کے لئے ہوگا اور دھرنے کے شرکاء کو عید کے تینوں روز کھانے میں گوشت ملے گا۔ ان کہنا تھا کہ عوام کے لئے شاہراہ دستور پر عید منانا انوکھی بات ہوگی، تاہم یہاں کل تحریک انصاف کے کارکنوں کے ساتھ مل کر عید منائیں گے اور میں عید کی نماز کی امامت کراؤں گا جبکہ نماز نو بجے ادا کی جائے گی، بعض پولیس والوں نے عید کی نماز میں شمولیت کی اجازت مانگی ہے جس پر ان کو کہا ہے کہ وہ نماز ادا کرسکتے ہیں مگر ہمیں کارکنوں پر گولیاں چلانے والوں کے چہرے ابھی تک بھی یاد ہیں، ان کو معاف نہیں کریں گے۔ طاہر القادری نے اعلان کیا کہ دھرنے کے شرکاء میں عید کے موقع پر خصوصی تحائف بھی تقسیم کئے جائیں گے، بچوں میں کپڑے جبکہ عورتوں اور لڑکیوں کے لئے مہندی اور چوڑیوں کی تقسیم کا انتظام کیا جا رہا ہے، تمام افراد میں جوتے بھی تقسیم، تاہم اگر ان کو جوتے کا سائز پورا نہ آئے تو شکایت نہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 413290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش