0
Friday 10 Oct 2014 11:29

بی جے پی کی قیادت پر جنگی جنون سوار ہے، سردار یعقوب

بی جے پی کی قیادت پر جنگی جنون سوار ہے، سردار یعقوب
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری اور ایل او سی کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کے دیہات میں نماز عید کے اجتماعات کو نشانہ بنانے اور 12 افراد کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکمران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی طرف سے مسئلہ کشمیر اٹھائے جانے کے بعد اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی قیادت پر جنگی جنون سوار ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت اشتعال انگیز کاروائیوں کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے اگر ایسا ہوا تو برصغیر میں دو ارب انسان لقمہ اجل بن جائیں گے۔ اںھوں نے کہا کہ بھارتی حکمران ہوش کے ناخن لیں اور اشتعال انگیز کارروائیوں سے باز آ جائیں۔
خبر کا کوڈ : 413947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش