0
Friday 10 Oct 2014 18:02

بھارتی جارحیت کیخلاف ایم ڈبلیو ایم حیدرآباد کا احتجاجی مظاہرہ، نواز حکومت کیخلاف نعرے بازی

بھارتی جارحیت کیخلاف ایم ڈبلیو ایم حیدرآباد کا احتجاجی مظاہرہ، نواز حکومت کیخلاف نعرے بازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس کی کال پر ایم ڈبلیو ایم حیدرآباد کی جانب سے یوم دفاع پاکستان کے عنوان سے احتجاج کیا گیا۔ احتجاج سے علامہ گل حسن مرتضوی، علامہ اشفاق مطہری اور ایڈوکیٹ رحمان رضا نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے بھارت مردہ باد کے نعرے بلند کئے اور بھارت کی جانب سے آبی جارحیت اور پاکستانی حدود میں گولہ باری کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کیا۔ رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کی جارحیت پر نواز حکومت کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، جس ملک کے حکمران اپنے ملک کی سلامتی کیلئے اپنے لب ہلانا تک گوارہ نہ کریں انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ نواز شریف اگر نریندر مودی کی والدہ کو ساڑھی کا تحفہ بھیجنے کے بجائے ہزاروں کشمیری شہداء کی ماؤں اور بہنوں کے دکھوں کا مداوا کرتے تو زیادہ بہتر ہوتا، ایسا شخص جسے اپنے ملک سے زیادہ اپنے تجارتی مراسم کی فکر ہو اسے اس ملک کے اقتدار سے الگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 413980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش