0
Sunday 3 May 2009 11:28
یورپ اسلام کو دہشت گردی سے نہ جوڑے، علامہ عون نقوی

علامہ عقیل ترابی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،علامہ ساجد نقوی

علماء معاشرے کی اصلاح کے لیے کردار ادا کریں،علامہ اظہرحسین نقوی
علامہ عقیل ترابی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،علامہ ساجد نقوی
 کراچی: قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی اور شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں نے علامہ عقیل ترابی کے انتقال پر تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ان رہنماؤں نے مرحوم کی رہائش گاہ پرجا کر فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر مولانا شہنشاہ حسین نقوی، مولانا عباس مہدی ترابی اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر علامہ ساجد علی نقوی نے مرحوم کی قومی اور ملّی خدمات کو سراہا اور کہا کہ علامہ عقیل ترابی کی رحلت سے جو خلا پیدا ہوا وہ پُر نہ ہوسکے گا کیونکہ مرحوم نے پوری زندگی اتحاد اور وحدت کیلئے کام کیا،ان کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یورپ اسلام کو دہشت گردی سے نہ جوڑے،
علامہ عون نقوی

کراچی : عالمی بزم نسیم ادب پاکستان کے زیر اہتمام نارتھ ناظم آباد میں محفل مسالمہ زیر صدارت مولانا سید محمد عون نقوی منعقد ہوئی جس میں بزم نسیم ادب کے صدر نسیم الحسن زیدی، علامہ نقی نقوی، اختر ہاشمی، حیدر حسن، ریاض حیدر اور دیگر نے خطاب کیا۔ مولانا عون نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپ اسلام کو دہشت گردی سے نہ جوڑے، اسلام کی تو جنگوں میں بھی عالمی امن ملتا ہے، اسلام کا سپاہی لڑنے سے پہلے سلامتی کی دعوت دیتا ہے۔ نسیم الحسن زیدی نے کہا کہ عالمی سطح پر اسلام کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اختر ہاشمی نے اسلام کے اصولوں پر روشنی ڈالی۔
علماء معاشرے کی اصلاح کے لیے کردار ادا کریں،علامہ
اظہرحسین نقوی

کراچی : جمعیت علمائے امامیہ رجسٹرڈ پاکستان کی جانب سے انگلینڈ سے آئے ہوئے عالم دین مولانا ذوالفقار علی بخاری کے اعزاز میں دیے گئے استقبالئے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اظہر حسین نقوی نے کہا کہ علماء ،خطباء، اور واعظین اصلاح معاشرہ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ مولانا محمدحسین مسعودی نے کہا کہ انسانوں پر مظالم ،بے جرم و خطاء انسانیت کا قتل اور فتنہ و فساد کی وجہ سے مسلمان پوری دنیا میں بدنام ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر مولا نا محمدعون نقوی، مولانا اکرام حسین ترمذی، علامہ فرقان حیدر عا بدی، مولانا جہانگیر حسین، مولانا غلام رضا جعفری، مولانا غلام محمد سرباز شگری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ : 4141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش