0
Tuesday 14 Oct 2014 18:35

ضرب عضب کیوجہ سے طالبان دہشت گرد نئی پناہ گاہ تلاش کر رہے ہیں، شیخ روحیل اصغر

ضرب عضب کیوجہ سے طالبان دہشت گرد نئی پناہ گاہ تلاش کر رہے ہیں، شیخ روحیل اصغر
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین شیخ روحیل اصغر نے امریکی خبر رساں ادارے سے، شاہد اللہ شاہد کی جانب سے داعش کی بیعت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی آپریشن، ضرب عضب کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے جنگجو اب سہارا ڈھونڈ رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ جب کوئی شکست دوچار ہوتا ہے تو نئی پناہ گاہ کی تلاش شروع کر دیتا ہے، جہاں وہ اپنے پاؤں دوبارہ جما سکے، لیکن میرا نہیں کہ خیال کہ اب دوبارہ یہ ہو سکے، کیوں کہ پاکستانی فوج اور حکومت، اب پر عزم ہے کہ دہشت گردوں کا یہاں سے صفایا کیا جائے۔ یاد رہے کہ پاکستانی فوج نے شدت پسندوں کے مضبوط گڑھ، شمالی وزیرستان میں تقریباً چار ماہ سے بھرپور کارروائی شروع کر رکھی ہے، جس میں اب تک 1100 سے زائد ملکی و غیر ملکی شدت پسندوں کو ہلاک اور ان کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ پاکستان کے عسکری کمانڈر اور سویلین عہدیدار کہہ چکے ہیں کہ دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جا رہی ہے اور ملک بھر میں دہشت گردوں پیچھا کر کے اُنھیں ختم کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 414599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش