0
Tuesday 14 Oct 2014 18:30
60 سالہ بوڑھا نوجوانوں کا لیڈر ہونیکا دعویدار ہے

پیپلز پارٹی ہی حقیقی اپوزیشن ہے باقی اپوزیشن بننے کی کوشش کر رہے ہیں، آصف زرداری

ٹیکنو کریٹس اور آمریت کی حکومتوں کی اب پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں
پیپلز پارٹی ہی حقیقی اپوزیشن ہے باقی اپوزیشن بننے کی کوشش کر رہے ہیں، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے استعفے دینے والے اسمبلیوں میں آکر بات کریں۔ ٹیکنو کریٹس اور آمریت کی حکومتوں کی اب پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں۔ ساٹھ سالہ بوڑھا نوجوانوں کا لیڈر ہونے کا دعوے دار ہے۔ لاہور میں پیپلزپارٹی خواتین ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ٹیکنو کریٹس اور آمریت کی حکومت کی اب کوئی گنجائش نہیں البتہ بلبلے چلتے رہیں گے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہی حقیقی اپوزیشن ہے باقی اپوزیشن بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نون لیگ ملکی مفاد کے خلاف کام کرے گی تو ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن نے کہا کہ دھرنوں کے ذریعے حکومت گرانے کی سوچ غلط ہے۔ ایک 60 سالہ بوڑھا نوجوانوں کا لیڈر ہونے کا دعوے دار ہے۔ پاکستانی نوجوان پیپلزپارٹی کے نوجوان لیڈر کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جو بھی پیپلزپارٹی چھوڑ کر گیا اس نے دربدر کی ٹھوکریں ہی کھائیں۔
خبر کا کوڈ : 414606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش