0
Wednesday 15 Oct 2014 18:55

کرد ملیشیا نے کوبانی کی اہم پہاڑی پر دوبارہ قبضہ کر لیا

کرد ملیشیا نے کوبانی کی اہم پہاڑی پر دوبارہ قبضہ کر لیا
اسلام ٹائمز۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق دولت اسلامیہ کے خلاف لڑنے والے کرد جنگجووں کا کہنا ہے کہ انہوں نے شام اور ترکی کے قریب واقع جنگی اعتبار سے اہم چوٹی، ٹال شیر پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ کرد جنگجووں نے یہ پیش رفت امریکی سربراہی میں قائم اتحاد کی دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کے بعد کی ہے، اس اہم چوٹی پر دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں نے دس روز قبل قبضہ کر لیا تھا۔ دریں اثنا امریکی صدر باراک اباما دولت اسلامیہ کے خلاف موثر کارروائی کے لیے آج بیس سے زائد ممالک کے فوجی سربراہان سے ملاقات کر رہے ہیں۔ واشنگٹن میں ہونے والے اس اہم اجلاس کے بارے میں نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ کے خلاف امریکی سربراہی میں اتحاد قائم ہونے کے بعد یہ سب سے اہم اجلاس ہو گا۔ شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی برطانوی تنظیم کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ نے کرد جنگجووں کے خلاف تین خود کش حملے بھی کیے ہیں، تنظیم کے بقول دولت اسلامیہ کوبانی کے پچاس فیصد علاقے پر قبضہ کر چکی ہے۔ ادھر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ کے حملوں کا بدلہ لینے کے لیے عراق میں شیعہ مسلمانوں نے سنیوں کو اغوا اور قتل کرنا شروع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 414791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش