0
Friday 17 Oct 2014 19:29

پنجاب یونیورسٹی لاہور، جمیعت کے غنڈوں کا سابق استاد کے بیٹے پر تشدد

پنجاب یونیورسٹی لاہور، جمیعت کے غنڈوں کا سابق استاد کے بیٹے پر تشدد
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی کے سابق سینئر استاد امین اطہر کے بیٹے پر جمیعت کے کارکنوں کا تشدد، شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق امین اطہر کے بیٹے فرانزک لیب میں ملازم ہیں، وہ پنجاب یونیورسٹی سے گزر رہے تھے کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں نے ان پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آپ کے والد نے دوران ملازمت جمعیت کے خلاف سرگرمیاں جاری رکھیں جس کی سزا آپ بھگتیں۔ امین اطہر کے بیٹے شدید زخمی ہو گئے تو ملزم انہیں وہیں پھینک کر فرار ہو گئے۔ ادھر جمیعت کے ترجمان نے تشدد کے واقعہ میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ امین اطہر جمعیت کے مخالف ضرور تھے تاہم ان کے بیٹے پر تشدد میں جمعیت ملوث نہیں۔ ادھر یونیورسٹی کے اساتذہ نے جمعیت کی جانب سے امین اطہر کے بیٹے پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 415099
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش