0
Friday 17 Oct 2014 23:57
سعودی حکمران اپنے لئے گہرا گڑھا کھود رہے ہیں

آیت اللہ شیخ باقرالنمر کا ٹرائل جانبدرانہ اور انتہائی غیر منصفانہ ہوا ہے، ناصر عباس شیرازی

آیت اللہ شیخ باقرالنمر کا ٹرائل جانبدرانہ اور انتہائی غیر منصفانہ ہوا ہے، ناصر عباس شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ شیخ باقر النمر کی اسلام اور شیعہ و سنی وحدت کے لئے عظیم خدمات ہیں اور وہ ایک علمی شخصیت اور حقیقی عارف و زاہد انسان ہیں۔ سعودی عرب میں عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنا وہ اپنا دینی اور شرعی وظیفہ سمجھتے تھے اور اختلاف رائے اور آزاد اظہار رائے کے لئے عالمی تسلیم شدہ حق سے علامہ باقر النمر کو محروم نہیں کیا جاسکتا۔ وہ سعودی عرب سمیت لاکھوں مسلمانوں کے روحانی اور مذہبی پیشوا ہیں۔ سعودی حکمران عالمی انسانی حقوق کا احترام کرتے ہوئے باقرالنمر کو رہا کریں۔ ان کا ٹرائل جانبدرانہ اور انتہائی غیر منصفانہ ہوا ہے، جس کی کوئی آئینی حقیقت نہیں، ان کو سزائے موت سنانا دراصل انسانی حقوق کا قتل ہے۔ شیخ باقر النمر نے ہمیشہ تشدد کو حرام قرار دیا ہے لیکن آمر حکمران انہیں جینے کا حق دینے کے لئے بھی تیار نہیں ہیں۔ ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ اگر شیخ باقر النمر کو عدالتی قتل کا شکار کیا گیا تو سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں شدید عوامی ردعمل سامنے آئیگا۔ سعودی حکمران اپنے لئے گہرا گڑھا کھود رہے ہیں، جس میں ہرحال میں ان کو گرنا ہوگا۔ شیخ باقرالنمر کا قتل صرف اسرائیل اور امریکہ کی ضرورت پر ہوسکتا ہے جو سعودی عرب پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اس کے عالمی اثرات سے سعودی عرب محفوظ نہیں رہ سکتا۔ مجلس وحدت مسلمین اقوام متحدہ سے لے کر تمام عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور دستیاب فورمز تک اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 415134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش