0
Sunday 24 Oct 2010 14:41

جون سے اب تک بھارتی فوج کے ہاتھوں 121 کشمیری شہید

جون سے اب تک بھارتی فوج کے ہاتھوں 121 کشمیری شہید
سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی کاروائیوں میں جون 2010سے اب تک 121 کشمیریوں کو شہید کیا گیا ہے،جب کہ تین سو سے زائد افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے یوم تاسیس کے موقع پر کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 11جون سے جدوجہد آزادی کے حق میں پرامن مظاہروں کے دوران مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔اس عرصے کے دوران بھارتی فوجیوں کی طرف سے مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں 4ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔
 کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے حریت رہنماؤں اور کارکنوں سمیت 1500سے زائد افراد کو گرفتار کیا،جن میں سے 300 افراد پر بدنام زمانہ کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا گیا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنوری 1989ء سے لے کر اب تک بھارتی فوج کی کاروائی سے 93ہزار 5 سو 4 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا گیا،جن میں سے 6 ہزار 9 سو 76 کو دوران حراست شہید کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران 9 ہزار 9 سو 78 خواتین کی بے حرمتی کی گئی اور ایک لاکھ 5 ہزار 8 سو 84 مکانات کو نقصان پہنچایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 41544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش