0
Monday 20 Oct 2014 20:11

جعفریہ یوتھ ایک جذبے، خدمت اور سرشاری کا نام ہے جسکی بنیاد انسانیت اور دین ہے، اظہار بخاری

جعفریہ یوتھ ایک جذبے، خدمت اور سرشاری کا نام ہے جسکی بنیاد انسانیت اور دین ہے، اظہار بخاری
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ یوتھ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلٰی سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ مظلوم و محکوم، غمزدہ اور متاثرہ لوگوں کی خدمت عین دین اور عین انسانیت ہے اور اسی فلسفے کے تحت جعفریہ یوتھ گذشتہ عرصے سے انسانیت اور دین کے لئے اپنی بے لوث خدمات پیش کر رہی ہے کیونکہ جعفریہ یوتھ ایک خدمت، جذبے اور سرشاری کا نام ہے جس کی بنیادوں میں انسانیت اور دین ہے۔ اسی فلسفے نے ہمیں ہر مرحلے پر نہ صرف بہترین رہنمائی فراہم کی ہے بلکہ آگے بڑھنے کی طاقت بھی فراہم کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری میں متاثرین سیلاب کے درمیان جعفریہ یوتھ کی طرف سے 100 خاندانوں کو بستر کی فراہمی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرت ہوئے کیا۔ جس سے شیعہ علماء کونسل ضلع جھنگ کے صدر سید مسعود الحسن ترمذی، مرکزی ٹیم کے رکن سید موسٰی عابدی، ایس یو سی ضلع جھنگ کے ایڈیشنل سیکرٹری سید فدا حسین گیلانی، جعفریہ یوتھ تحصیل اٹھارہ ہزاری کے ناظم سید محمد رضا شاہ، مختار حسین ثقفی، مولانا نیر عباس اور دیگر ذمہ داران نے خطاب کیا۔
 
جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلٰی نے مزید کہا کہ جعفریہ یوتھ نے سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے ہر مرحلے اور ہر میدان میں خدمات پیش کرنے کی کوشش کی، جس کے نتائج مثبت انداز میں اور اثرات سے بھرپور مرتب ہو رہے ہیں۔ ہم نے علامہ سید ساجد علی نقوی کی رہنمائی و سرپرستی میں جہاں متاثرین سیلاب کو مفت طبی سہولیات فراہم کیں، وہاں ان کے لئے عارضی چھت کا بندوبست کرنے ہوئے خیمے بھی فراہم کئے۔ اس کے بعد عید قربان کے موقع پر بھی سیلاب متاثرین کو نہیں بھلایا اور سینکڑوں خاندانوں کو قربانی کا گوشت فراہم کیا جبکہ حالیہ دنوں میں موسم کی تبدیلی اور سردیوں کی آمد کے موقع پر گرم بستر کی فراہمی کا سلسلہ بھی شروع کیا ہوا۔ اس کے بعد جب تک امکانات اور اسباب پیدا ہوتے رہے، تب تک امدادی امور کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
 
شیعہ علما کونسل ضلع جھنگ کے صدر سید مسعود الحسن ترمذی نے کہا کہ ہم اپنی تنظیم اور جھنگ کے عوام کی طرف سے جعفریہ یوتھ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے سب سے پہلے ہمارے ضلع کا انتخاب کیا اور مختلف علاقوں میں مختلف خدمات انجام دے کر متاثرین کی بحالی میں کردار ادا کیا۔ جھنگ میں سینکڑوں علاقے متاثر ہوئے جن کی بحالی اور نقصانات پورا کرنے کی طاقت ریاستوں اور حکومتوں کے بس سے بھی باہر ہے، لیکن پھر بھی شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ یوتھ نے اپنے محدود وسائل کے ساتھ امدادی امور انجام دیئے۔ جس سے غریب اور متاثرہ لوگوں کی اشک شوئی کا سامان فراہم ہوا۔ ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ جب تک سیلاب زدگان اور متاثرین کی مکمل بحالی نہیں ہوجاتی، تب تک ہم خدمت کے میدان میں حاضر رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 415600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش