0
Thursday 23 Oct 2014 16:49

سندھ، محرم الحرام میں امن برقرار رکھنے کیلئے فوج طلب کرنے کا فیصلہ

سندھ، محرم الحرام میں امن برقرار رکھنے کیلئے فوج طلب کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام میں صوبے بھر میں سیکیورٹی انتظامات کو مربوط بنانے کے لئے پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکیورٹی انتظامات پولیس اور رینجرز انجام دیں گے، تاہم کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلیے پاک فوج کو کوئیک رسپارنس فورس کے طور پر الرٹ رکھا جائے گا، سندھ پولیس نے حکومت کو سفارش کی ہے کہ 9 اور 10 محرم کو کراچی سمیت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس بند رکھی جائے تاہم اس کا فیصلہ محکمہ داخلہ سندھ کرے گا،صوبے بھر میں محرم الحرام کے موقع پر اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد ہوگی۔ محکمہ داخلہ نے سندھ سے تعلق رکھنے والے مختلف مکتبہ فکر کے 143 علماء کے صوبے کے مختلف اضلاع میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 30 سے زائد علماء کے سندھ میں داخلے پر پابندی لگائی گئی، اس بات کا فیصلہ سیکریٹری داخلہ سندھ ڈاکٹر نیاز علی عباسی کی سربراہی میں محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو، علمائے کرام اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں محرم الحرام میں امن و امان کے قیام، مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اور فرقہ وارانہ تصادم کو روکنے کے لئے 18 نکات پر مبنی ضابطہ اخلاق مرتب کیا گیا، محکمہ داخلہ کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق شیعہ اور سنی مکاتب فکر کے علماء، امام بارگاہوں اور جلسے جلوسوں کی حفاظت کے لئے اسکاؤٹس اور نجی سیکیورٹی اداروں کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ مجالس کے مقامات اور جلوس کے راستوں کی سرچنگ بم ڈسپوژل اسکواڈ کرے گا، جلوس کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں اور موبائل وینوں کے ذریعے کی جائے گی، محرم میں اسلحہ لے کر چلنے اور دکھانے پر پابندی ہوگی، مجلس اور جلوس کے حوالے سے وقت کی سخت پابندی کی جائے گی، مجالس کے روایتی مقامات اور جلوس کے منظور شدہ راستوں کو تبدیل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 416105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش