0
Sunday 26 Oct 2014 14:38

الطاف حسین مہاجر صوبے کے مطالبے سے دستبردار ہونے کا اعلان کریں، امتیاز شیخ

الطاف حسین مہاجر صوبے کے مطالبے سے دستبردار ہونے کا اعلان کریں، امتیاز شیخ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماء اور وزیراعظم کے معاون خصوصی امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اپنی سیاسی لڑائی میں سندھ کے عوام اور صوبہ کو نشانہ نہ بنائیں، متحد سندھ ایک تاریخی حقیقت ہے، ہماری ایم کیو ایم اور الطاف حسین سے اپیل ہے کہ وہ مہاجر صوبے کے اپنے مطالبے سے دستبردار ہونے کا اعلان کریں، ہم سندھ میں بسنے والی تمام قومیتوں کو اپنا بھائی اور سندھی سمجھتے ہیں۔ اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امتیاز شیخ نے کہا کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں سندھ کی تقسیم کے مطالبے سے سندھ کی عوام کو شدید دکھ پنہچا ہے، سندھ کوئی گاجر مولی نہیں ہے جس کے 3 ٹکڑے کئے جائیں، سندھ کے وارث اور سپوت جاگ رہے ہیں اور وہ کسی بھی ایسی سازش کو ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ اور پی پی پی کے درمیان جو بھی اختلافات ہیں ان کو بات چیت کے ذریعہ حل کیا جائے، اگر سندھ میں جلد بلدیاتی انتخابات کروا دیئے جائیں تو شہری اور دیہی عوام کے 80 فیصد مسائل خودبخود حل ہو سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 416559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب