0
Friday 31 Oct 2014 10:59

راولپنڈی میں گرفتار شیعہ طلبہ کو رہا نہ کیا گیا تو ملک بھر کے ماتمی جلوسوں کو دھرنے میں بدل دیں گے، آئی ایس او

راولپنڈی میں گرفتار شیعہ طلبہ کو رہا نہ کیا گیا تو ملک بھر کے ماتمی جلوسوں کو دھرنے میں بدل دیں گے، آئی ایس او
اسلام ٹائمز۔ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان تہور عباس حیدری کی اپیل پر ملک بھر میں آج بروز جمعہ بعد از نماز جمعہ مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی اور یوم احتجاج کے طور پر منایا جائے گا۔ راولپنڈی میں امام بارگاہ یاد گارحسینی سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اگر بے گناہ نوجوانوں کو رہا نہ کیا گیا تو راولپنڈی انتظامیہ کے اعلی عہدیداران کمشنر، آر پی او، سی پی او کے دفاتر کا گھیراؤ اور ماتمی جلوسوں کو دھرنے میں بدلنے کے آپشنز موجود ہیں۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے راولپنڈی میں شیعہ نوجوانوں کی بلا جواز گرفتاریوں کے خلا ف ملک بھر میں احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا۔ اسی سلسلے میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری اور مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان تہور عباس حیدری کی اپیل پر ملک بھر میں آج بروز جمعہ بعد از نماز جمعہ مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی اور یوم احتجاج کے طور پر منایا جائے گا۔

راولپنڈی میں امام بارگاہ یادگار حسینی سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، اگر بے گناہ نوجوانوں کو رہا نہ کیا گیا تو راولپنڈی انتظامیہ کے اعلی عہدیداران کمشنر، آر پی او، سی پی او کے دفاتر کا گھیراؤ کیا جائے گا جبکہ اگلے مرحلے میں پاکستان بھر کے ماتمی جلوسوں کو دھرنے میں بدلنے کے آپشنز موجود ہیں اور پھر تمام ترحالات کی ذمہ داری وفاقی اور پنجاب حکومت پر عائد ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر تجمل نقوی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما مولانا ضیغم عباس و دیگر نے راولپنڈی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

رہنماؤں نے کہا کہ محرم الحرام کا متبرک مہینہ کے قریب آتے ہی جہاں ہم سید الشہداء کی عزاداری کی تیاریاں شروع کرتے ہیں وہیں سال ہا سال سے دیکھنے میں آیا ہے کہ پنجاب حکومت پنجاب بھر میں تعصبانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے شیعہ نوجوانون کی گرفتاریاں، جلوس ہائے ماتم کے پرمٹس کا مسئلہ، علماء و ذاکرین کی زبان بندیاں شہروں میں داخلے کی پابندیاں، غرض عزاداری کو محدود کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آتی ہے مسلم لیگ نواز کی حکومت آتے ہی پنجاب انتظامیہ پنجاب بھر میں ان کاموں کے سلسلے میں فعال ہو جاتی ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے کی ایک کڑی اس سال بھی محرم سے قبل راولپنڈی میں ہونے والی گرفتاریاں ہیں جن میں وفا عباس نقوی، ڈویثرنل صدر امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی اور ان کے بھائی عمار یاسر سمیت کئی بے گناہ افراد کی گرفتاریاں ہیں جو تاحال لاپتہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 417385
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش