0
Sunday 2 Nov 2014 19:30

واہگہ دھماکہ، خود کش حملہ ہے، وزیراعلیٰ کو ابتدائی رپورٹ ارسال

واہگہ دھماکہ، خود کش حملہ ہے، وزیراعلیٰ کو ابتدائی رپورٹ ارسال
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو سکیورٹی اداروں کی جانب سے بھجوائی جانے والی واہگہ دھماکے کی ابتدائی رپورٹ میں دہشت گردی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کی جگہ سے جو شواہد ملے ہیں ان کے مطابق دھماکے میں بال بیرنگ استعمال کئے گئے ہیں جو عام بموں میں استعمال ہوتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا جس نے ہوٹل میں بہت زیادہ تباہی پھیلائی ہے۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب نے بھی اپنی رپورٹ میں دھماکے کو خود کش حملہ قرار دیا ہے۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 53 ہو چکی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی شامل ہیں۔ دھماکہ اس وقت کیا گیا واہگہ بارڈر سے پرچم اتارنے کی تقریب ختم ہوئی تھی اور لوگ قریبی دکانوں سے خریداری کر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 417761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش