0
Sunday 2 Nov 2014 22:39

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مخلصانہ کوششیں کرنا ہونگی، علامہ ساجد نقوی

دہشتگردوں کے خاتمہ تک ملک میں حقیقی معنوں میں امن و امان قائم نہیں ہوسکتا
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مخلصانہ کوششیں کرنا ہونگی، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے واہگہ بارڈر پر خودکش بم حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خاتمہ تک ملک میں حقیقی معنوں میں امن و امان قائم نہیں ہوسکتا، قانون نافذ کرنے اور امن و امان قائم رکھنے کے ذمہ دار اداروں کو دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے مخلصانہ کوششیں کرنا ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ جدید معلومات کو سامنے رکھتے ہوئے انٹیلی جنس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملک دشمن عناصر اور دہشتگردوں کیخلاف سخت کارروائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلا تفریق تمام مجبوریوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کو کمزور کرنے والے، بے گناہ عوام کے قاتلوں اور واقعہ کی ذمہ داری قبول کرنے والے اور ان کے معاون دہشتگردوں کے خلاف کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے اور انہیں ضرب عضب کے نشانہ پر رکھا جائے اور دہشتگردوں کو عبرت ناک سزا دی جائے۔ انہوں نے خودکش حملہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 417778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش