0
Thursday 6 Nov 2014 17:09

امریکا و دیگر اسلام مخالف ممالک دنیا بھر میں سنی شیعہ فسادات چاہتے ہیں، جے یو آئی

امریکا و دیگر اسلام مخالف ممالک دنیا بھر میں سنی شیعہ فسادات چاہتے ہیں، جے یو آئی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد، صوبائی صدر ڈاکٹر خالد محمود سومرو اور دیگر علمائے کرام نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو آپس کے اختلافات چھوڑ کر دین اسلام کے لئے مل کر جدوجہد کرنا ہوگی، امریکا و دیگر اسلام مخالف پرو پیگنڈا کرنے والے ممالک دنیا بھر میں سنی شیعہ فسادات چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت کے رہنماؤں نے سندھ کے شہر ہالانی میں جمعیت علمائے اسلام کے تحت ہونے والی شہدائے اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کے موقعے پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مقررین نے کہا کہ امریکا اور اسلام مخالف ممالک کی سنی شیعہ فسادات کرانے کیس ازش کو ہم سب کو مل کر ناکام بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر پیدا کردہ دہشت گردی اور خوف بھی بیرونی سازش ہے جسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ مقررین نے مزید کہا کہ ملک کے اندر جاری کرپشن اور لوٹ مار نے ملک کو تباہ کر دیا ہے، اگر اداروں سے کرپشن ختم نہیں کی گئی تو آنے والے وقت میں ہمیں مزید پریشانیوں کا سامناکرنا پڑے گا۔ کانفرنس کے اختتام پر سندھ کے معروف قاری محمد علی مدنی نے ملک اور اسلام کی حفاظت کیلئے خصوصی دعا کرائی۔
خبر کا کوڈ : 418236
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش