0
Sunday 9 Nov 2014 22:58

امام حسین (ع) خیر کی قوتوں کے قائد ہیں، ڈاکٹر احسان اکبر

امام حسین (ع) خیر کی قوتوں کے قائد ہیں، ڈاکٹر احسان اکبر
اسلام ٹائمز۔ امام حسین علیہ السلام خیر کی قوتوں کے قائد ہیں۔ اسی امر کا شعور پیدا کرنے کے لیے محافل مسالمہ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ یہ بات معروف دانشور اور بزرگ شاعر ڈاکٹر احسان اکبر نے علمی و تحقیقاتی ادارے البصیرہ کے زیراہتمام منعقدہ محفل مسالمہ سے اپنے صدارتی خطبے میں کہی۔ یہ سالانہ محفل مسالمہ ’’مخدوم سید اکبر علی بخاری‘‘ کی برسی کی مناسبت سے منعقد کی گئی تھی۔ اس محفل کے مہمان خصوصی پروفیسر جلیل عالی تھے ان کی فکر کا محاصل یہ تھا کہ کربلا حق پرستی کی مسلسل تحریک کا نام ہے۔ البصیرہ کے صدر نشین ثاقب اکبر کا کہنا تھا کہ کربلا نئی تاریخ انسانی کا سرچشمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غم حسین ؑ ایک نیا تعمیری جذبہ پیدا کرتا ہے۔ احیائے اسلامی کی حقیقی تحریک کا جذبہ محرکہ کربلا ہی سے مہمیز پاتا ہے۔ محفل مسالمہ میں اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں کے ممتاز شعراء نے شہدائے کربلا کے حضور ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ ان میں خاص طور پر نصرت زیدی، انجم خلیق، تنویر قادری، اصغر عابد، اسلم ساگر، قیوم طاہر، پیر عتیق چشتی، ناصر علی ناصر، سبطین شیرازی، علی قسور اور شہباز چوہان قابل ذکر ہیں۔ محفل مسالمہ کی نظامت کے فرائض معروف شاعر جنید آذر نے انجام دیئے۔
خبر کا کوڈ : 418756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش