0
Friday 7 Nov 2014 15:47

البصیرہ کے زیراہتمام محفل مسالمہ کا انعقاد کل ہوگا

البصیرہ کے زیراہتمام محفل مسالمہ کا انعقاد کل ہوگا
اسلام ٹائمز۔ امام عالی مقام اور شہدائے کربلا کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کرنے کی غرض سے محفل مسالمہ کل بروز ہفتہ، شام چھ بجے، البصیرہ اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ اس محفل میں راولپنڈی، اسلام آباد کے معروف شعرائے کرام بارگاہ امام عالی مقام میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔ مسالمہ کی صدارت معروف دانشور اور نعت گو شاعر پروفیسر احسان اکبر کریں گے۔ معروف شاعر پروفیسر جلیل عالی محفل مسالمہ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ یاد رہے کہ البصیرہ ہر سال محرم الحرام میں مخدوم سید اکبر علی شاہ نقوی البخاری کی برسی کی مناسبت سے اس محفل کا انعقاد کرتا ہے۔ نظامت کے فرائض جنید آذر انجام دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 418368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش