0
Monday 10 Nov 2014 20:49

حکومت نے اپنی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا، عوام پر ظلم جاری ہے، یاسر ارشاد

حکومت نے اپنی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا، عوام پر ظلم جاری ہے، یاسر ارشاد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک ضلع ملتان کے صدر یاسر ارشاد نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنی غلطیوں سے بھی کچھ نہیں سیکھا، عوام پر اسی طرح مہنگائی کے بم گرائے جارہے ہیں، عام آدمی کا جینا اجیرن ہوکر رہ گیا ہے، لوڈشیڈنگ کا عذاب اسی طرح مسلط ہے، حکومتی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی دیکھنے کو نہیں ملی، حکومت کے خوشامدی اورمنہ پھٹ وزیر ہی اسے لے ڈوبیں گے، حکومت کی عوام دشمن اور غریب کش پالیسیوں نے عوام پر زندگی کا دائرہ تنگ کردیا ہے، قرضوں کے بل بوتے پر حکومت چلانے والے حکمران کس منہ سے عوام کو ریلیف دینے کی باتیں کررہے ہیں، عوام باری کے کھیل سے تنگ آگئے ہیں، اب وہ وقت دور نہیں جب اپنی اپنی کرپشن بچانے والے حکمران عوام کی عدالت میں ہونگے اور عوام ان سے لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصول کریں گے، ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں انقلابی جدوجہد جاری ہے جس کے نتیجے میں موجودہ کرپٹ اور استحصالی نظام سے نجات ملے گی اور عوام کو خوشحالی میسر آئے گی۔ وہ پاکستان عوامی تحریک ضلع ملتان کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں مہر فدا حسین، ادریس انصاری، رائو عارف رضوی، غلام رسول غازی، چوہدری اکرم گجر نمبردار اور دیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 418904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش