0
Wednesday 12 Nov 2014 18:57

شکارپور، تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے مولانا شفقت عباس سولنگی شہید ہوگئے

شکارپور، تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے مولانا شفقت عباس سولنگی شہید ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے دوسرے بڑے صوبے سندھ کے تاریخی تعلقہ شکارپور کے شہر خانپور میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے امام جمعہ مولانا شفقت عباس سولنگی شہید ہوگئے۔ شہید خانپور میں امام جمعہ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق تکفیری دہشت گردوں نے مولانا شفقت عباس سولنگی کو اس وقت اپنی بربریت کا نشانہ بنایا کہ جب وہ مجلس پڑھنے کے لئے جارہے تھے۔ مولانا شفقت عباس سولنگی شکارپور کے نامور شیعہ عالم دین اور خانپور کے امام جمعہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مبلغ کے طور پر بھی مکتب اہل بیت (ع) کی خدمت میں مصروف تھے۔ واضح رہے کہ ماضی میں بھی شکارپور کے امام جمعہ مولانا بدرالدین میکھو کو کالعدم جماعت کے تکفیری دہشت گردوں نے شہید کیا تھا جبکہ تحریک طالبان کی جانب سے معروف شیعہ سیاستدان ابراہیم جتوئی پر بھی خودکش حملہ کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 419195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش