0
Wednesday 12 Nov 2014 13:51

کراچی، گزری میں القاعدہ کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

کراچی، گزری میں القاعدہ کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے ضلع جنوبی میں حساس ادارے اور پولیس نے مشترکہ چھاپہ مار کر القاعدہ کے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گذری میں حساس ادارے اور پولیس نے مشترکہ چھاپہ مار کر القاعدہ کے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد پاکستان میں القاعدہ برصغیر کے لئے کام کرتا ہے، گرفتار دہشتگرد کی نشاندہی پر بڑی تعداد میں بنگلے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ برآمد ہونے والے اسلحہ میں جدید غیر ملکی اسلحہ بھی شامل ہے۔ دہشتگرد نے اپنے ساتھیوں کے نام سے بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کو آگاہ کر دیا ہے۔ دہشتگرد کے ساتھیوں کی تلاش کے لئے حساس ادارے اور پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 419150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش